بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق مائیک پومپیو کا جھوٹا بیانیہ ناکامی سے دوچار ہو گا ،سی آر آئی کا تبصرہ

2020-10-26 19:56:24
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو پچیس تاریخ سے بھارت،سری لنکا ،مالدیپ اور انڈونیشیا کا دورہ کر رہے ہیں۔ کئی تجزیہ نگاروں کے خیال میں اُن کے اس دورے کا مقصد ان ممالک کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ چین کی مخالفت میں امریکہ کے ساتھ شامل ہو سکیں۔پومپیو چین کے " بیلٹ اینڈ روڈ" انیشیٹو سے متعلق مستقل جھوٹ بول رہے ہیں تاکہ چین اور متعلقہ ممالک کے درمیان جاری تعاون میں رکاوٹ پیدا کی جا سکے۔تاہم عالمی برادری کی جانب سے ایسے رویے کی مخالفت کی گئی ہے۔حقائق واضح کرتے ہیں کہ " بیلٹ اینڈ روڈ" سے وابستہ ممالک میں جاری منصوبوں کی بدولت اقتصادی سماجی ترقی کو فروغ ملا ہے اور وہ کسی بھی قسم کے قرضوں کے بوجھ کا شکار نہیں ہو رہے ہیں۔

اُسی روز جب پومپیو جنوبی ایشیا کے دورے پر روانہ ہوئے تو دوسری جانب پاکستان میں لاہور ریل ٹرانزٹ اورنج لائن منصوبے کا آغاز ہو رہا تھا۔اس منصوبے کی بدولت مقامی سطح پر سات ہزار سے زائد روزگار کے مواقع میسر آئے ہیں جبکہ مزید دو ہزار مواقع آئندہ پیدا ہوں گے۔بیلٹ ایند روڈ نے گزشتہ سات برسوں کے دوران اپنی اہمیت پوری دنیا پر واضح کی ہے اور مائیک پومپیو کا جھوٹا بیانیہ ناکامی سے دوچار ہو گا۔


شیئر

Related stories