چین کی جدت جتنی طاقتور ہوگی دنیا کی ترقی کے لئے اتنی زیادہ وقت محرکہ فراہم کرے گی۔ سی آر آئی کا تبصرہ

2020-10-31 20:07:53
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پچھلے دنوں ، بلوم برگ ، فارچون میگزین اور دیگر بین الاقوامی میڈیا نے 19 ویں چینی کمیونسٹ پارٹی کی سنٹرل کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے کا جائزہ لیتےہوئے متفقہ طور پر "جدت" کے لفظ پر توجہ دی ہے ۔ مزکورہ اجلاس میں چین کے مجوزہ 14 ویں پانچ سالہ منصوبہ میں چین کی جدت کاری کے عمل میں جدت کی بنیادی حیثیت پر بھر پور زور دیا گیا ہے اورقومی ترقی کے لئے سائنسی اور تکنیکی خودانحصاری کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کی طرف سے مرتب کردہ پنچ سالہ منصوبوں کے سلسلے کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ چین کی مستقبل کی ترقی کے لئے تکنیکی جدت کی اہمیت کو اتنی زیادہ اہمیت دی گئی ہے اس کے چین کی ترقی پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

دنیا میں یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی کے ابھرنے کے ساتھ ، چین کو جدید ٹیکنالوجی کے کچھ شعبوں میں دوسروں پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔ تاہم کلیدی بنیادی ٹیکنالوجیز خریدی نہیں جا سکتی اور نہ ہی مانگنے سے نہیں ملے گی ۔ اس لیے صرف خود انحصاری کے ذریعے بنیادی ٹیکنالوجیز کو مضبوط بنانے سے ہی چین مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی کی ترقی میں "آسانی سے سانس لے سکتا ہے" اور بنیادی طور پر قومی سلامتی کی ضمانت دے سکتا ہے .امریکہ کے کیرنی مینجمنٹ کنسلٹنگ کے عالمی شراکت دار سون شو جون نے سی آر آئی کے مبصر کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مجوزہ 14 ویں پنچ سالہ منصوبے میں سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کو بڑی اہمیت دی گئی ہے ، جو مکمل طور پر سائنسی اور تکنیکی خود انحصاری کی ضرورت کی عکاسی ہے۔

جس چیز کی نشاندہی کرنے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ چین میں تیکنیکی خود انحصاری کا مطلب دروازے بند کرکے خود سائنسی ریسرچ کرنا نہیں ہے۔ چین کی تیکنیکی جدت کو دنیا سے الگ نہیں کیا جاسکتا ، اسی طرح دنیا کی تکنیکی ترقی کو بھی چین کی ضرورت ہے۔ پیچھے مڑ کر دیکھیں تو ، چین کی تیکنیکی ترقی صرف اپنے لئے نہیں ، بلکہ پوری انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے ہے۔ چین کے اعلی رہنما نے یہ واضح کر دیا ہے کہ چین ، سائنسی تحقیق کے تازہ ترین نتائج دوسرے ممالک کے ساتھ بانٹنے کے لئے تیار ہے ، اور وعدہ کیا ہے کہ چین کی نوول کورونا وائرس کی ویکسین تیار ہونے کے بعد ، عالمی سطح پر عوامی مصنوعات کے طور پر پیش کی جائے گی۔

ایک زیادہ جدت کی قوت رکھنے والا چین بلاشبہ بہتر طور پر عالمی جدت کرنےو الوں کے لئے ایک مناسب مقام بن جائے گا ، اور دنیا کی معاشی بحالی و ترقی اور انسانی تیکنیکی ترقی میں زیادہ سے زیادہ قوت محرکہ فراہم کرے گا۔


شیئر

Related stories