​دہشت گردوں کی کمر توڑ دی،ہر شہری کو امن اور ہم آہنگی کی فضاء دینا ہمارا فرض ہے، احسن اقبال

2018-05-21 19:25:47
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستانی   وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ہر شہری کو امن اور ہم آہنگی کی فضاء دینا ہمارا فرض ہے۔ آج ہم نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ پاکستان کامیابی کی داستان رقم کرنے کے لئے تخلیق ہوا۔ ہمیں اپنے مسائل کا مفتوح نہیں بلکہ فاتح ہونا ہے۔  پیر کو ایئریونیورسٹی میں سائبر سکیورٹی قومی مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ قومی مرکز ایئریونیورسٹی  اسلام آباد میں قائم کیا گیا ہے۔ہم نے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کیا۔دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔


شیئر

Related stories