پاکستان چین پاکستان اقتصادی راہداری کی وجہ سے جغرافیائی معیشت کی راہ پر گامزن ہے،احسن اقبال

2018-05-22 17:45:11
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

  اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستانی   وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی  احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین نے تمام منصوبے سی پیک کے تحت مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت مکمل کرنے کا یقین دلایا ہے۔انہوں نے اسلام آباد میں اقتصادی راہداری سے متعلق رابطہ کمیٹی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں چینی سفیر نے یقین دہانی کرائی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اہم ترین منصوبے کی وجہ سے جغرافیائی سیاست سے جغرافیائی معیشت کی راہ پر گامزن ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اجلاس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت زیر التوا تمام منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔منصوبہ بندی کے وزیر نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کو منصوبوں کے قابل عمل ہونے سے متعلق اپنی رپورٹیں ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


شیئر

Related stories