موڈیز کا پاکستان کی درجہ بندی ایک بار پھر بی تھری میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

2018-05-22 17:45:47
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 اسلام آباد (آئی این پی ) درجہ بندی کرنے والے دنیا کے ایک بڑے ادارے موڈیز نے پاکستان کی درجہ بندی ایک بار پھر بی تھری میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ادارے نے یہ فیصلہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کیا ہے ۔ یہ رپورٹ پاکستان کی شرح نمو کی کارکردگی اور صلاحیت نسبتا ایک بڑی معیشت اور گزشتہ پانچ برس کے دوران حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے پائیداراصلاحاتی پروگرام پر مبنی ہے۔موڈیز کے کریڈٹ تجزیے میں پاکستان کی طرف سے معاشی شعبے میں حاصل کی گئی نمایاں شفافیت کے علاوہ مہنگائی کی شرح کو کم رکھنے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کو اجاگر کیاگیا ہے۔اپنی رپورٹ میں موڈیز نے توقع ظاہر کی کہ سال کی پہلی ششماہی میں بڑے پیمانے پر محاصل کی وصولی سے مالی سال2018 میں مالی خسارہ مجموعی ملکی پیداوار کا تقریبا پانچ اعشاریہ پانچ فیصد رہے گا۔


شیئر

Related stories