اقتصادی راہداری منصوبے پر قومی اتفاق رائے پایاجاتا ہے،وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل

2018-05-24 19:00:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

  اسلام آباد (آئی این پی )پاکستانی  وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر قومی اتفاق رائے پایاجاتا ہے اور تمام سیاسی جماعتیں قومی مفاد میں اسے تسلیم کررہی ہیں۔وہ سی پیک کے ساتھ سرمایہ کاری کے مواقع کے موضوع پرمنعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کررہے تھے جس کااہتمام سرمایہ کاری بورڈ نے اسلام آباد میں کیاتھا۔وزیرخزانہ نے کہاکہ انتخابات کے بعد حکومت کی تبدیلی کے باوجود سی پیک منصوبے پرکام اسی رفتار سے جاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت راہداری منصوبے کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچارہی ہے اور راہداری کے فوری نوعیت کے منصوبے اب مکمل ہوچکے ہیں یاحتمی مرحلے میں ہیں۔


شیئر

Related stories