​۔پاکستانی نوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

2018-05-25 18:19:10
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

  اسلام آباد (آئی این پی )پاکستانی  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ لڑکیوں سمیت پاکستانی نوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں اور دنیابھر میں زندگی کے ہرشعبے میں مقابلہ کرنے کی تمام صلاحیتوں سے مالامال ہیں۔وہ اسلام آباد میں اپنے دفتر میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طالبات کے ایک گروپ سے باتیں کررہے تھے۔طالبات نے اپنی تیارکردہ ریسنگ کار وزیراعظم کو دکھائی ۔یہ طالبات انٹرنیشنل فارمولا سٹوڈنٹ مقابلے میں حصہ لیں گی جو جولائی میں برطانیہ میں سلورسٹون کارریسنگ ٹریک پر ہوگا۔وزیراعظم نے طالبات کی انتھک محنت پر خوشی کااظہار کیا اورریسنگ کارتیار کرنے میں ان کی فنی صلاحیتوں کوسراہا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو نوجوانوں کی ان صلاحیتوں پر فخر ہے جو ملک کو خوشحالی کی طرف لاسکتی ہیں۔


شیئر

Related stories