پاکستانی وزیراعظم نے سکھر ملتان موٹروے کے ملتان ،شجاع آباد سیکشن اور کوٹ مٹھن میں بے نظیر بھٹو پل کا افتتاح کر د یا

2018-05-26 18:45:43
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ملتان(آئی این پی )پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  نے سکھر ملتان موٹروے ایم فائیو کے ملتان ،شجاع آباد سیکشن اور کوٹ مٹھن میں دریائے سندھ پر بے نظیر بھٹو پل کا افتتاح کر د یا ہے،ایم فائیو موٹروے ملتان اورشجاع آباد کے درمیان تیز اور بہتر مواصلاتی سہولیات فراہم کریگی ، موٹروے کراچی لاہور موٹروے منصوبے کا حصہ ہے۔  وزیر اعظم  شاہد خاقان عباسی نے ملتان سکھر موٹر وے ایم فائیو کے ملتان شجاع آباد سیکشن کا افتتاح کر دیا ،394 کلومیٹر طویل  موٹر وے  سی پیک  کے تحت 294 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کی جارہی ہے، یہ 1156 کلومیٹر طویل کراچی لاہور موٹر وے کاحصہ ہے۔ ہفتہ کو  وزیر اعظم  شاہد خاقان عباسی نے ملتان سکھر موٹر وے ایم فائیو کے ملتان شجاع آباد سیکشن کا افتتاح کر دیا ہے۔ ایم فائیو موٹروے ملتان اورشجاع آباد کے درمیان تیز اور بہتر مواصلاتی سہولیات فراہم کریگی۔سکھر ملتان موٹروے کراچی لاہور موٹروے منصوبے کا حصہ ہے۔ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت تعمیر کی جانے والی چھ رویہ سکھر ملتان موٹروے گھوٹکی ، رحیم یار خان ، صادق آباد اور بہاولپور سے گزرے گی۔ پنجاب اور سندھ کے بیشتر شہروں سے گزر نے والی اس موٹر وے کے منصوبے میں متعدد پل ، انٹرچینجز ، انڈر پاسز اور سروس ایریاز شامل ہیں۔موٹر وے سے ملک کے بیشتر صنعتی علاقوں سے سامان کی ترسیل اور مسافروں کو محفوظ اور تیز تر سفری سہولیات مہیا ہوں گی۔ منصوبے سے بڑے شہروں کے درمیان نہ صرف فاصلے میں کمی آئے گی بلکہ وقت کی بچت بھی ہو گی۔ ملتان سکھر موٹر وے دوران سفر حادثات میں کمی کا باعث بھی بنے گی۔ دریائے سندھ پر تعمیر ہونے والا بے نظیر بھٹو پل ظاہر پور اور مٹھن کوٹ کے درمیان بہتر سفری سہولتیں مہیا کریگا۔ کراچی اور کشمور سمیت مختلف علاقوں کو سہولیات میسر کرنے کے علاوہ پل رحیم یار خان، بہاولپور، ملتان، فیصل آباد اور لاہور کے مسافروں کے لئے سہولت کا باعث ہو گا۔دریائے سندھ پر پل کی تعمیر علاقہ مکینوں کی دیرینہ خواہش تھی۔

شیئر

Related stories