بی ایم ایس اے،آئی سی جی مذاکرات دوطرفہ تعاون کیلئے معاون ثابت ہونگے،پاکستانی ہائی کمشنر

2018-06-01 16:37:00
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود نے کہاہے کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اوربھارتی کوسٹ گارڈزکے درمیان حالیہ مذاکرات دوطرفہ تعاون کیلئے جاری کوششوں میں معاون ثابت ہوں گے،آلودگی اورقدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق فریقین کے درمیان تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ریئرایڈمرل ذکا الرحمان کے نئی دہلی کے دورے کے دوران کیا۔سہیل محمود نے کہاکہ  پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اوربھارتی کوسٹ گارڈزکے درمیان حالیہ مذاکرات دوطرفہ تعاون کیلئے جاری کوششوں میں معاون ثابت ہوں گے۔ دونوں اداروں کے درمیان مفید بات چیت سے ماہی گیروں کے مسائل ختم کرنے اور تلاش اوربچائو کی کارروائیوں میں مشترکہ تعاون مضبوط بنانے میں مدد ملے گی اورآلودگی اورقدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق فریقین کے درمیان تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔ یاد رہے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور بھارتی کوسٹ گارڈ ز کے درمیان آخری اجلاس جولائی 2016 میں اسلام آباد میں منعقد ہواتھا۔


شیئر

Related stories