بین الاقوامی پیس کیپرز ڈے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے 7پاکستانی امن فوجیوں کو میڈلزدیئے

2018-06-02 16:39:20
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

راولپنڈی (آئی این پی ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز نے امن مشنوں میں خدمات سرانجام دینے کے دوران شہید ہونے والے سات پاکستانی امن فوجیوں کو میڈلزدیئے ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے نیویارک میں یہ میڈلز وصول کئے۔ پا ک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور عالمی امن کوششوں میں کردار ادا کررہا ہے۔ اقوام متحدہ نے امن مشنوں کے عالمی دن پرسات پاکستانی شہدا کو میڈلز دے کر قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔


شیئر

Related stories