سپریم کورٹ کا کالا باغ ڈیم اور پانی سے متعلق مقدمات آئندہ ہفتے مقرر کرنے کا حکم

2018-06-04 18:37:07
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


اسلام آباد (آئی این پی)پاسکتان کی سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم اور پانی سے متعلق مقدمات کو آئندہ ہفتے مقرر کرنے کا حکم دیدیا' چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ڈیمز سے متعلق تمام مقدمات آئندہ ہفتے سنیں گے' ہفتہ کو کراچی اور اتوار کو لاہور میں پانی سے متعلق کیسز سنیں گے۔ پیر کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے کالا باغ ڈیم اور پانی سے متعلق مقدمات آئندہ ہفتے مقرر کرنے کا حکم د یدیا  ہے ۔ چیف جسٹس  نے کہا کہ ڈیمز سے متعلق مقدمات آئندہ  ہفتے سنیں گے۔  پانی کی کمی سب سے بڑا مسئلہ ہے مقدمات سپریم کورٹ کی تمام رجسٹریز میں سنیں گے۔ اب  سپریم کورٹ کی سب سے بڑی ترجیح پانی ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ہم نے اپنے بچوں کو پانی نہیں دیا تو کیا دیا؟ چیف جسٹس نے کہا کہ ہفتہ کو کراچی اور اتوار کو لاہور میں پانی سے متعلق کیسز سنیں گے۔  بیرسٹر ظفر اﷲ نے بتایا کہ بیس سال سے پانی اور ماحولیات سے متعلق کیس لڑرہا ہوں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ میں نے 32,32سال پرانے مقدمات نکالے ہیں۔ پانی پاکستان کی بقاء ہے اس حوالے سے تمام پٹیشنز نمٹائیں گے۔  تمام متعلقہ افراد تیار ہوجائیں بھارت نے ڈیم بنا لئے دریائے جہلم اور نیلم خشک ہوگئے۔


شیئر

Related stories