پاکستان کی کابل میں علمائے کرام کے اجتماع میں خود کش حملے کی شدید مذمت

2018-06-05 17:11:10
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی )  پاکستان نے  کابل میں علمائے کرام کے اجتماع میں خود کش حملے کی شدید مزمت  کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستان نے   ہرقسم کی دہشت گردی کی سخت مذمت کااعادہ کیاہے، دفتر  خارجہ  نے ایک بیان  میں  افغانستان  اس خودکش حملے کی مذمت کی گئی جس میں کابل میں علمائے کرام کے اجتماع کونشانہ بنایاگیا۔بیان میں کہاگیا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے اس گھنائونے واقعے میں بے گناہ قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرادکھ اورافسوس اورسوگوارخاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔بیان میں ان سے تعزیت اورزخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کی دعاکی گئی ہے۔

شیئر

Related stories