ممنون حسین شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے چین کا دورہ کریں گے

2018-06-05 17:11:53
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستانی صدرممنون حسین شنگھائی تعاون تنظیم کے18ویں سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جو ہفتے کے روز چین کے صوبے  شندونگ میں ہوگا۔ صدرممنون حسین اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ  سے ملاقات کریں گے جس میں سدابہار تذویراتی تعلقات کا چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تناظرمیں خصوصا دوطرفہ تعاون کاجائزہ لیاجائے گاجس میں پیشرفت کاعمل خوش اسلوبی سے جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں رہنما سی پیک کے لائحہ عمل کے تحت تعاون کے دوسرے شعبوں سے متعلق امور پربھی تبادلہ خیال کریں گے۔

شیئر

Related stories