پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی سطح پر رابطے جاری ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

2018-06-05 17:12:54
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

راولپنڈی (آئی این پی )  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹرجنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ پاکستان اورایران کی سیکیورٹی فورسز کے درمیان بہترین روابط اورنگرانی کاموثرنظام قائم ہے جس سے سرحد کے ساتھ صورتحال میں بہتری میں مدد ملی ہے۔راولپنڈی میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی سطح پر رابطے جاری ہیں اور بہت جلد اشیا کی نقل وحمل کھول دی جائیگی جس سے سرحدی علاقوں میں شہری سہولیات کے اضافے میں مدد ملے گی۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ گزشتہ چند ماہ سے صوبے میں خوشحال بلوچستان پروگرام شروع کیاگیا ہے جس کے تحت ان علاقوں میں جہاں ترقیاتی کام جاری ہے فورسز کی ازسرنوتعیناتی مکمل کرلی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی میں سلمان بادینی کو ہلاک کرکے ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے جوہزارہ برادری کے 100افراد کے قتل اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے کہاکہ پاکستان رینجرز نے کراچی میں امن بحال کردیا ہے جس سے اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ میں مدد ملی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان سرحد پر باڑ اور چوکیوں کی تعمیر میں تاخیر نہیں کرے گا کیونکہ محفوظ سرحد پاکستان کے ساتھ ساتھ افغانستان کے بھی مفاد میں ہے۔


شیئر

Related stories