شنگھائی تعاون تنظیم دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے منسلک ہورہی ہے، پاکستانی ماہر

2018-06-08 15:52:51
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان کی  کونسل کی اٹھارہویں سمٹ چین کے شہر چھنگ تاؤ میں منعقد ہورہی ہے۔یوریشیا سے تعلق رکھنے والی جامع علاقائی تعاون  تنظیم کی حیثیت سے شنگھائی تعاون تنظیم کے آٹھ رکن ممالک اور چار مبصر ممالک قدیم شاہراہ ریشم  سے وابستہ  راستے میں واقع ہیں۔اس سے  ظاہر ہوتا ہے  کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو  کا وجود  شنگھائی تعاون تنظیم سے قریبی منسلک  ہے۔
دو ہزار سترہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے مبصر ملک پاکستان کو رکن ممالک میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان کے سینٹر فار گلوبل اینڈ سٹریٹیجک سٹڈیز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر  خالد تیمور اکرم  نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اور دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو میں حصہ لینا پاکستان کے لئے نہایت اہم ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کو یقین ہے کہ اقتصادی گلوبلائزیشن اور علاقائی انضمام اقتصادی اورتجارتی  سرگرمیوں کو فروغ دے سکیں گے۔چین کی جانب سے پیش کردہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو دنیا کے پرامن تعاون اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کے لئے اہم  ہے۔تعاون کا نظام، شراکت داری پر مبنی ، شفاف اور مساوی ہے۔جس سے دنیا کے امن و ترقی کے لئے نئی قوت ڈالی جاسکے گی۔

شیئر

Related stories