پاکستان ریلویز کا عید الفطر پر 65 سال سے زائد العمر بزرگ شہریوں کیلئے مفت سفری سہولت کا اعلان

2018-06-11 16:52:25
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

  لاہور (آئی این پی ) پاکستان ریلویز نے عید الفطر پر   65 سال سے زائد العمر بزرگ شہریوں کیلئے مفت سفری سہولت کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے نے عیدالفطر کی تعطیلات کے پہلے تین روز کے دوران ملک بھر میں پینسٹھ سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو سفر کی مفت سہولت فراہم کرنے کااعلان کیاہے۔ نگران  وزیر  ریلوے  روشن خورشید بھاروچانے  ایک  بیان  میں کہاکہ وزارت کے اعلی عہدیدار اس سہولت کی فراہمی یقینی بنائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ مسافراس سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں۔انہوں نے کہاکہ ریلوے مسافروں کو محفوظ اور تیز ترین سفر کاذریعہ فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

 


شیئر

Related stories