پاکستان، افغانستان میں امن کیلئے تعاون جاری رکھے گا، صدر ممنون حسین

2018-06-21 19:28:41
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دوشبنے(آئی این پی ) پاکستانی  صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ، افغانستان میں امن کیلئے تعاون جاری رکھے گا کیونکہ یہ علاقائی استحکام اور ترقی کیلئے ناگزیر ہے ۔انہوں نے گزشتہ  روز دوشبنے میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خطے میں استحکام کیلئے اعلی سطح پر دوطرفہ روابط ضروری ہے ۔ادھرصدرممنون حسین نے آج دوشبنے میں ترکمانستان کے ہم منصب قربان علی بردی محمدوف سے ملاقات کی ۔انہوں نے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور ترکمانستان ، افغانستان ، پاکستان، بھارت گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے کوششیں تیزکرنے اور تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے تجارتی نمائش منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دوشبنے میں تاجک وزیراعظم کھوکھر رسول زودہ اور ایوان زیریں کے سپیکر سے گفتگو کرتے ہوئے صدرممنون حسین نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان سرمایہ کاری ، تجارت، تیل ، گیس ، زرعی تحقیق اور خوراک کی پراسیسنگ کے شعبوں میں تعاون برھانے کی ضرورت پر زوردیا ۔

شیئر

Related stories