مظفر آباد میں گاڑی کھائی میں گرنے کے باعث 5 سیاح جاں بحق اور 11 زخمی

2018-06-22 16:32:24
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مظفر آباد(آئی این پی)مظفر آباد میں گاڑی کھائی میں گرنے کے باعث 5 سیاح جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ شاہراہ نیلم پر واقع کوڑی پل کے مقام پر پیش آیا، سیاحوں سے بھری ایک گاڑی کوڑی پل کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری جس کے باعث پانچ افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔


شیئر

Related stories