پاکستان ، اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم کا مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

2018-06-29 16:17:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پیرس (آئی این پی ) پاکستان اوراقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم(او ای سی ڈی)نے ٹیکس سے متعلق امور اور سماجی اوراقتصادی ترقی میں تجربات کے تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پراتفاق کیاہے۔یہ اتفاق رائے ڈاکٹر شمشاداختر اورتنظیم کے سیکرٹری جنرل اینگل گرریاکے درمیان پیرس میں ایک ملاقات میں ہوا۔تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کومختلف پروگراموں میں حصہ لیکرتنظیم کے ساتھ اپنی وابستگی کو مزید فروغ دینے کی پیشکش کی ۔


شیئر

Related stories