پاکستان کی افغانستان میں بم دھماکے کی شدید مذمت، جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی

2018-07-02 19:41:54
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 


اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا  اور کہا  ہے کہ ۔ افغانستان میں دہشتگردی کا واقعہ قابل مذمت ہے،پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا  کہ افغانستان میں دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت ہے پاکستان دہشت گردی کے واقعے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس اور  دھماکے میں  جاں بحق افراد کے  لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے


شیئر

Related stories