عام انتخابات سے ملک کا جمہوری اور سیاسی نظام مزیدمستحکم ہوگا،صدر ممنون حسین

2018-07-04 18:59:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


 لاہور (آئی این پی ) صدر مملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ پاکستان میں اس ماہ ہونیوالے عام انتخابات سے ملک کا جمہوری اور سیاسی نظام مزید مستحکم ہوگا۔انہوں نے لاہور میں ایوان صنعت وتجارت لاہور سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انہیں یقین ہے کہ نئی جمہوری حکومت عوام کی فلاح وبہبود اور اقتصادی ترقی کاعمل جاری رکھے گی۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی بدولت عالمی سطح پر پاکستان کی اہمیت میں اضافہ ہوگیاہے۔صدر نے کہاکہ ملک کی پرامن فضا کی بدولت غیرملکی سرمایہ کاروں کااعتماد بحال ہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ملکی برآمدات کے فروغ کیلئے تیار مصنوعات پرخصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ممنون حسین نے کہاکہ پاکستان ایک سرمایہ کار دوست ملک ہے اور حکومت کے موثر اقدامات سے بین الاقوامی سرمایہ کا رپاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔انہوں نے تاجروں پرزوردیاکہ وہ نئے تجارتی مواقع تلاش کریں۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ مختلف ممالک میں تعینات سفیر اپنے متعلقہ ممالک کے سرمایہ کاروں، تا جروں اورصنعتکاروں کو اس حوالے سے آمادہ کرنے میں مثبت کردار ادا کریں گے


شیئر

Related stories