لاہور،شدید بارش کے دوران 18 افراد جاں بحق،متعدد زخمی ہوگئے

2018-07-04 19:00:12
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


لاہور(آئی این پی ) لاہور میں گزشتہ چھتیس گھنٹے سے جاری شدید بارش کے دوران بجلی کاکرنٹ لگنے اور دیواریں منہدم ہونے کے واقعات میں کم ازکم18 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔صوبائی دارالحکومت میں مجموعی طورپردوسوباون ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔شہر کے ادارے نشیبی علاقوں میں جمع پانی نکال رہے ہیں۔ادھر ،پنجاب کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے جی پی او چوک لاہور کے قریب سڑک میں شگاف پڑنے کے واقعے کی تحقیقات کیلئے ایک انکوائری کمیٹی قائم کی ہے۔پنجاب کے چیف سیکرٹری اکبرحسین درانی نے متعلقہ حکام کو موسم برسات میں مزید بارشوں کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔


شیئر

Related stories