پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا' نگران وزیراطلاعات

2018-07-05 19:50:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


اسلام آباد (آئی این پی) نگران وزیراطلاعات علی ظفر نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا' ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اتحاد و یکجہتی سے جیتی' پاکستان کے عوام امن اور محبت کے  حامی ہیں' اقلیتوںکو حاصل حقوق برداشت کی بہترین مثالیں ہیں۔ جمعرات کو انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت کی مختلف وجوہات ہیں۔ 1973 کے آئین میں ہر شخص کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔ آئین کے تحت ہر ایک کو آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے۔ صوفیاء کا بنیادی ہدف تحمل اور بداشت تھا۔ اقلیتوںکو حاصل حقوق برداشت کی بہترین مثالیں ہیں۔  پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا۔ پاکستان کے عوام امن اور محبت کے  حامی ہیں۔ محبت اور برداشت صوفیائے کرام کی تعلیمات ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دیں ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اتحاد و یکجہتی سے جیتی


شیئر

Related stories