پاکستان اور اقوام متحدہ کاسیلاب کے خطرات سے بچانے کیلئے منصوبہ کاآغاز

2018-07-06 16:54:01
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


 اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام نے تین کروڑ افراد کو برفانی جھیلوں کے پگھلنے سے آنے والے سیلاب کے خطرات سے بچانے کیلئے ایک منصوبہ شروع کیا ہے جس پر تین کروڑ ستر لاکھ ڈالر خرچ ہونگے۔اس منصوبے کا افتتاح اسلام آباد میں ایک تقریب میں کیا گیا جس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی، منصوبہ بندی کمیشن، اقتصادی امور ڈویژن، دوسرے متعلقہ محکموں، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کی حکومتوں اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔اس منصوبے سے سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والے نظاموں کی بہتری، برفانی جھیل کے پگھلنے سے لاحق سیلاب کے خطرے سے بچا کی تیاری کے حوالے سے تربیت اور نئے حفاظتی پشتوں کی تعمیر میں مدد ملے گی


شیئر

Related stories