مسلح افواج خوفزدہ نہیں ہونگے 'دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ لڑتے رہے گے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

2018-07-11 16:40:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 


راولپنڈی (آئی این پی)پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلور خاندان اور اے این پی سے تعزیت کی اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والی قوتوں سے لڑ رہے ہیں 'ہم ان قوتوں سے لڑ رہے ہیں جن کو پرامن پاکستان برداشت نہیں'مسلح افواج خوفزدہ نہیں ہونگے 'دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ لڑتے رہے گے۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والی قوتوں سے لڑ رہے ہیں ،ہم ان قوتوں سے لڑ رہے ہیں جن کو پرامن پاکستان برداشت نہیں،مسلح افواج خوفزدہ نہیں ہوں گے اور دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ لڑتے رہے گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کے خلا ف جنگ لڑ رہے ہیں اور پاک فوج پر امن اور مستحکم پاکستان کے لئے کوشاں ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں اے این پی کی کارنر میٹنگ کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں پارٹی رہنما اور پی کے 78 سے اے این پی کے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور سمیت 20 افراد شہید جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

 


شیئر

Related stories