​تمام ادارے بروقت الیکشن کرانے کے لئے پر عزم ہیں، نگراں وزیر دفاع

2018-07-11 16:41:16
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کے  نگران وزیردفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعیم خالدلودھی نے کہاہے کہا ہے کہ آرمی  چیف ، چیف جسٹس آف پاکستان اورچیف الیکشن کمشنر سمیت تمام قومی اداروں کے سربراہان ملک میں آزادانہ، شفاف اورمنصفانہ انتخابات کے انعقاد کے خواہش مند ہیں، حکومت ہرقسم کے حالات میں پچیس جولائی کو انتخابات کرانے کیلئے پرعزم ہے، ملک میں انتخابات کاعمل کامیاب بنانے کیلئے عوام اورسیاسی جماعتیں بھی ذمہ دارہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اداروں کے سربراہان کو ملک بھر میں مقررہ وقت پرانتخابات کاانعقاد چاہتے ہیں، جبکہ بین الاقوامی میڈیامبصرین آنیوالے عام انتخابات کے عمل کی نگرانی کیلئے ملک میں پہنچ چکے ہیں۔خالدلودھی نے کہا کہ حکومت ہرقسم کے حالات میں پچیس جولائی کو انتخابات کرانے کیلئے پرعزم ہے، ملک میں انتخابات کاعمل کامیاب بنانے کیلئے عوام اورسیاسی جماعتیں بھی ذمہ دارہیں۔


شیئر

Related stories