​پائیدار ترقی کیلئے عالمی برادری سے مل کر کام کرنا ہوگا' نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر

2018-07-11 16:42:44
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان کے  نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے لئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا' محدود مینڈیٹ اور مدت کے باوجود بھرپور کام کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ بدھ کو شمشاد اختر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہداف  کے حصول کے لئے نجی و سرکاری شعبے کا تعاون ناگزیر ہے۔ پائیدار ترقی کے لئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔ اقتصادی اصلاحات اور ترقی کے لئے کاروباری شعبے کو ساتھ چلنا ہے۔ محدود مینڈیٹ اور مدت کے باوجود بھرپور کام کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ پالیسیوں کے نفاذ کے بعد عمل درآمد کی نگرانی ضروری  ہے۔


شیئر

Related stories