پی آئی اے کی پہلی خصوصی حج پروازتین سوسے زائدعازمین کولے کر مدینہ پہنچ گئی

2018-07-14 15:38:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

کراچی(آئی این پی )  ہفتہ کو  پی آئی اے کی پہلی خصوصی حج پروازپی کے 7001 تین سوسے زائد عازمین کو لے کر مدینہ پہنچ گئی، پی آئی اے انتظامیہ کے اعلی افسران نے عازمین حج کو رخصت کیا۔پی آئی اے کے مطابق 250 خصوصی اورشیڈول پروازوں کے ذریعے 60 ہزارسے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا جب کہ پی آئی اے اس سال بھی اپنے ہی طیاروں سے ہی حج آپریشن مکمل کرے گی۔پی آئی اے حج آپریشن کے دوران بوئنگ 777 اورایئربس 320 طیارے عازمین حج کوسفری سہولیات فراہم کریں گے، عازمین حج کی روانگی 15 اگست تک جاری رہے گی جب کہ پی آئی اے فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کی واپسی کے لیے 27 اگست سے پروازیں شروع ہوں گی۔

شیئر

Related stories