چین پاکستان میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، چینی سفارتخانے کے نائب سربراہ!

2018-07-14 15:39:20
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان میں چینی سفارتخانے کے نائب سربراہ چاؤلی چیان نے مستونگ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات نائب چینی سفیر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے تعزیتی بیان میں مستونگ دھماکے کی شدید ترین الفاط میں مذمت کی، ٹوئٹر پر جاری کئے گئے پیغام انہوں نے کہا کہ مذکورہ حملہ آرمی پبلک اسکول کے بعد دوسرا ہولناک دھماکہ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں چین پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، اور وہ پاکستان میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

شیئر

Related stories