سلامتی کونسل کی پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

2018-07-15 15:50:55
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ہفتے کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ، جس میں ایک سو اٹھائیس افراد جاں بحق اور دوسو افراد زخمی ہو ئے تھے۔ اقوام متحدہ سے جاری بیان میں کونسل کے ممبران نے جا ں بحق افراد کے اہلخانہ اور حکومت پاکستان سےیکجحتی اور گہرےدکھ کا ا ظہار کیاہے۔ ممبر ان نے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ سلامتی کونسل نے  دہشتگرد حملوں  کے مرتکب عناصر، ، متظمین ،  مالی مدد کرنے والے اور  سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ اس کے علاوہ کونسل نے اقوام متحدہ کے ممبرز ممالک سے حکومت پاکستان اور  ملحقہ اداروں کے ساتھ فوری تعاون کرنے پر بھی زور دیا ہے ۔کونسل ممبران نے واضح کیا  کہ ہر طرح کی دہشتگردی عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے اور تمام ریاستوں پر زور دیا ہےکہ دہشتگردوں کی طرف سے عالمی امن و سلامتی کو لاحق ہر طرح کے  خطرات سے نمٹنے کے لیے متحد ہوں ۔

شیئر

Related stories