این ڈی ایم اے نے قدرتی آفات سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کیا' نگران وزیر خزانہ

2018-07-16 21:14:35
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی) نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ پاکستان میں این ڈی ایم اے نے قدرتی آفات سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کیا' دنیا میں قدرتی آفات سے بہت تباہی ہوچکی ہے' اقوام متحدہ قدرتی آفات کے حوالے سے مختلف پروگراموں پر عمل پیرا ہے۔  پیر کو نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں دنیا میں قدرتی آفات سے بہت تباہی ہوچکی ہے۔ پاکستان کو بھی زلزلے سمیت کئی قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑا۔  قدرتی آفات کے بعد نقصانات سے بچنا اہم ہے۔ پاکستان میں این ڈی ایم اے نے قدرتی آفات سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔  اقوام متحدہ قدرتی آفات کے حوالے سے مختلف پروگراموں پر عمل پیرا ہے۔


شیئر

Related stories