نگران وزیر اعظم کی افغان صدر سے ٹیلی فون پر گفتگو ، امن و سلامتی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

2018-07-17 19:44:23
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستانی وزیراعظم ناصرالملک نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردحملوں کودشمنوں کی بزدلانہ کارروائیاں قراردیا  جن کا مقصد ملک میں جمہوری عمل کو نقصان پہنچانا ہے ۔وہ افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر باتیں کررہے تھے ۔ جنہوں نے ملک میں انتخابی جلسوں کونشانہ بنانے والے حالیہ دہشت گرد حملوں پر افسوس کااظہارکیا ۔وزیراعظم نے کہاکہ نگران حکومت وقت پر انتخابات کرانے کیلئے پرعزم ہے اور ایسے بزدلانہ اقدامات ان کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے ۔افغانستان کے صدر نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ۔دونوں رہنمائوں نے خطے میں امن اور سلامتی کیلئے مشترکہ دشمنوں کو شکست دینے کی غرض سے مل کرکام کرنے پر اتفاق کیا ۔ادھر افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں بے گناہ افراد کے جانی نقصان پر تعزیت کی ہے۔انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں انتخابات کے دوران پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی معاونت کیلئے سرحد پر سکیورٹی اقدامات بڑھانے کا یقین دلایا۔بری فوج کے سربراہ نے افغان صدر کی تشویش پر ان کا شکریہ ادا کیا۔


شیئر

Related stories