کوئٹہ 'مشرقی بائی پاس کے قریب دھماکہ' 2پولیس اہلکاروں سمیت 32فراد جاں بحق ' متعدد زخمی

2018-07-25 19:41:22
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


کوئٹہ (آئی این پی )  کوائٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر دھماکے کے نتیجے میں 32فراد جاں بحق اور متعدد  زخمی ہوگئے، لاشوں اور  زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا  گیا ،سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے،پولیس کے مطابق  دھماکا خودکش تھا، خودکش حملہ آور پولنگ اسٹیشن کے اندر گھسنا چاہتا تھا لیکن اس کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی تو اس نے باہر ہی خود کو اڑالیا۔ بدھ کو کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب تعمیر نو کمپلیکس میں پولنگ کا عمل جاری تھا کہ اس دوران پولنگ اسٹیشن کے اطراف میں کھڑی پولیس موبائل کے قریب زور دار دھماکا ہوا ا جس کے نتیجے میں32افراد جاں بحق اور  متعدد زخمی ہوگئے۔ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے بتایا کہ پولیس علاقے میں پولنگ کے دوران معمول کی پیٹرولنگ کررہی تھی کہ اس دوران موبائل کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں  مزید زخمی دم توڑ گئے جس میں دو پولیس اہلکار اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔دھماکے کے بعد سول اسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب اسپتال لائے گئے زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کیے جارہے ہیں۔پولیس کے مطابق  دھماکا خودکش تھا، خودکش حملہ آور پولنگ اسٹیشن کے اندر گھسنا چاہتا تھا لیکن اس کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی تو اس نے باہر ہی خود کو اڑالیا۔ دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔صدر مملکت ممنون  حسین ، نگران وزیراعظم جسٹس (ر)  ناصرالملک ، شہباز شرف ، عمران خان ، بلاول   بھٹو نے دھماکے  کی شدید  مزمت کرتے ہوئے   دھماکے میں  قیمتی جانوں کے ضیائع پر اظہار  افسوس کیا


شیئر

Related stories