پاکستانی عوام میں کافی جوش و جذبہ ہے، الیکشن کمیشن کے انتظامات سے کافی مطمئن ہیں،یورپین یونین وفد

2018-07-25 19:43:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


اسلام آباد (آئی این پی ) یورپین یونین وفد  کے سربراہ  چیف آبزرور مائیکل گیلر نے کہا کہ پاکستانی عوام میں کافی جوش و جذبہ ہے،ہم الیکشن کمیشن کے انتظامات سے کافی مطمئن ہیں۔ بدھ کو  عام انتخابات کے دن  یورپین یونین کے وفد نے این اے 53 اسلام آباد کے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفد کی قیادت کرنے والے چیف آبزرور مائیکل گیلر نے کہا  کہ پاکستانی عوام میں کافی جوش و جذبہ ہے اور ہم الیکشن کمیشن کے انتظامات سے کافی مطمئن ہیں۔مائیکل گیلر نے بتایا کہ ہم نے بیلٹ پیپرز بھی چیک کیے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ دن امن سے گزرے گا


شیئر

Related stories