شہباز شریف نے ماڈل ٹا ئو ن لاہور ،اسد عمر نے این اے 54 اسلام آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا

2018-07-25 19:48:35
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شہباز شریف نے ماڈل ٹا ئو ن لاہور ،اسد عمر نے این اے 54 اسلام آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا

شہباز شریف نے ماڈل ٹا ئو ن لاہور ،اسد عمر نے این اے 54 اسلام آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا

 اسلام آباد /لاہور /کراچی  / نوابشاہ(آئی این پی )  پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدرپنجاب شہباز شریف نے جونیئر ماڈل اسکول  اے بلاک ماڈل ٹا ئو ن لاہور میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، سردار ایاز صادق نے گڑھی شاہو ، اسد عمر نے این اے 54 اسلام آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، مولانا فضل الرحمن نے ڈیرہ اسماعیل  خان میں ،بلاول بھٹو زرداری کی بہنوں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے نوابشاہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، سید خورشید شاہ نے این اے 207 سکھر میں،فریال تالپور نے حلقہ این اے 200 اور حلقہ پی ایس 10 نوڈیرو ،ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا،مصطفی کمال نے این اے 243 کراچی کے پولنگ اسٹیشن ایم ایس پبلک اسکول میں ووٹ کاسٹ کردیا۔ تفصیلات  کے مطابق  بدھ کو عام انتخابات  کے دوران پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے جونیئر ماڈل اسکول  اے بلاک ماڈل ٹا ئو ن لاہور میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔لیگی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سردار ہائی اسکول گڑھی شاہو میں ووٹ کاسٹ کیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے این اے 54 اسلام آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ڈیرہ اسماعیل  خان میں واقع ہائر سیکنڈری اسکول عبدالخیل میں ووٹ کاسٹ کیااس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہووٹ کا استعمال دیانتداری سے کریں، نمائندوں کو پرکھیں اور اس کے مطابق اپنا ووٹ دیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہنوں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے نوابشاہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے این اے 207 سکھر میں اسلامیہ کالج  کے پولنگ اسٹیشن نمبر 29 میں ووٹ کاسٹ کیا۔سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے حلقہ این اے 200 اور حلقہ پی ایس 10 نوڈیرو میں گورنمنٹ پرائمری اسکول ٹو میں ووٹ کاسٹ کیا۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔اس موقع پر فاروق ستار نے کہا کہ ووٹرز کو سہولت ملے کہ وہ آسانی سے ووٹ ڈال سکیں۔پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے این اے 243 کراچی کے پولنگ اسٹیشن ایم ایس پبلک اسکول میں ووٹ کاسٹ کردیا۔این اے 247 کراچی کے آزاد امیدوار جبران ناصر نے پولنگ اسٹیشن نمبر 86 پر ووٹ کاسٹ کیا


شیئر

Related stories