اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی پاکستان کے شہر کوئٹہ میں پولنگ اسٹیشن کے باہر ہونے والے خود کش حملے کی مذمت

2018-07-26 11:01:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریز نے بدھ کے روز پاکستا ن کے شہر کوئٹہ   میں  پولنگ اسٹیشن کے باہر ہونے خود کش حملے کی مذمت کی ہے جس میں اکتیس افراد جاں   بحق ہوئے ۔سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے ایک بیان میں جاں بحق افراد کے لواحقین، حکومت   پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے   کہ دہشتگردی کے خلاف حکومت پاکستان کی کوششوں میں اقوام متحدہ  یکجہتی اور تعاون کے   لیے  اس کےساتھ ہے۔  
یاد رہےکہ انتخابات کے دن پاکستان کے جنوب مغربی صوبے   بلوچستان کے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں پولنگ اسٹیشن کے باہر ہونے والے خود کش   حملے میں کم سے کم اکتیس افراد جاں بحق اور چالیس کے قریب زخمی ہو ئے تھے۔ اس کے   علاوہ جولائی کے مہینے میں بلوچستان ہی کے شہر مستونگ کے  علاقے میں انتخابی ریلی   پر ہونے والے خود کش حملے میں ایک سو انچاس افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ دونوں حملوں کی   ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔      

شیئر

Related stories