عام انتخابات 2018 ،پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی کی 119 ، مسلم لیگ (ن)کو 61 نشستوں پر برتری حاصل

2018-07-26 17:45:31
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عام انتخابات 2018 ،پی ٹی آئی  کو  قومی اسمبلی کی 119 ، مسلم لیگ (ن)کو 61 نشستوں پر برتری حاصل

عام انتخابات 2018 ،پی ٹی آئی  کو  قومی اسمبلی کی 119 ، مسلم لیگ (ن)کو 61 نشستوں پر برتری حاصل

 اسلام آباد (آئی این پی  )عام انتخابات 2018 میں  پاکستان  تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کی 119 جبکہ مسلم لیگ (ن)کو 61 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی 40، متحدہ مجلس عمل کو 8، ایم کیو ایم پاکستان کو 8 اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو 5 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔اسی طرح بی این پی مینگل کو 4، مسلم لیگ(ق)کو 4، عوامی مسلم لیگ اور اے این پی کو ایک ایک نشست پر برتری حاصل ہے، قومی اسمبلی کی 18 نشستوں پر آزاد امیدواروں کو بھی برتری حاصل ہے۔این اے 156 ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 156 سے پاکستان تحریکِ اںصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی 93497 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سعید انصاری نے 73529 ووٹ حاصل کیے۔ساہیوال سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 201 سے پاکستان تحریک اںصاف کے امیدوار رائے مرتضی اقبال 44221 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہان کے مدِمقابل کوئی بھی امیدوار خاطر خواہ ووٹ حاصل نہیں کر سکا۔راجن پور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار جعفر خان لغاری 87915 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار سردار شیر علی گورچانی ناکام رہے۔راجن پور سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 295 سے ملنے والے غیر حتمی سر غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے سردار فاروق امان اللہ خان دریشک 57414 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار سردار پرویز اقبال گورچانی ہار گئے۔سجاول این اے 231 سے ملنے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سید ایاز علی شاہ شیرازی 80 ہزار 7 سو 25 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔ ان کے مقابلے میں متحدہ مجلس عمل کے امیدوار مولوی محمد صالح الحداد 7956 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ اس حلقے میں پیپلزپارٹی کے امیدوار نے واضح اکثریت حاصل کی ہے۔پشاور کے حلقہ این اے 31 سے ملنے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے شوکت علی 72 ہزار 822 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار الحاج غلام احمد بلور 40 ہزار 3 سو 72 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ساہیوال سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 200 سے پاکستان مسلم لیگ  (ن)کے امیدوار رانا ریاض احمد خان 43694 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوار حاجی وحید اصغر ڈوگر 39315 ووٹ حاصل کر سکے۔خیبر پختونخوا کی اسمبلی کے حلقہ پی کے 29 بٹگرام کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار تاج محمد خان 16754 کامیاب رہے۔غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی کے 31 مانسہرہ سے پی ٹی آئی امیدوار بابر سلیم سواتی 38814 ووٹ لے کر اپنے مدمقابل امیدواروں کے مقابلے میں کامیاب رہے۔بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 43 پنجگور سے بی این پی اے کے امیدوار اسد اللہ 21020 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، ابھی یہ نتیجہ غیر سرکاری اور غیر حتمی ہے۔ ان کے مدمقابل بی این پی کے امیدوار زاہد حسین 10160 ووٹ حاصل کر سکے۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 202 ساہیوال سے حاصل ہونے والے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار ملک نعمان احمد لنگڑیال 45132 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہو گئے ہیں۔  غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی کے 12 اپر دیر سے ایم ایم اے کے امیدوار عنایت اللہ 22327 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے۔بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 44 پنجگور ایک سے سابق وزیرِاعلی میر عبدالقدوس بزنجو کامیاب رہے، انہوں نے اپنے مخالف امیدواروں کے مقابلے میں 7400 ووٹ حاصل کیے۔غیر حتمی نتائج کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 22 بونیر تین سے اے این پی کے امیدوار سردار حسین 21918 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 84 ہنگو دو سے پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار محمد ظہور 8000 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 9، سوات آٹھ سے پاکستان تحریکِ اںصاف کے امیدوار محمود خان 17251 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 25 نوشہرہ ون سے پی ٹی آئی کے امیدوار اور سابق وزیرِاعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک 61243 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے۔ٹنڈوالہ یار سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 224 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ذوالفقار بچانی غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق 47081 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے۔پی کے 11 اپر دیر دو سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار صاحبزادہ ثنا اللہ نے 18672 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل ایم ایم اے کے امیدوار اعظم خان کے حصے میں 10395 ووٹ آئے۔پی کے 10 اپر دیر ون سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ملک بادشاہ حالح 19030 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل ایم ایم اے کے امیدوار محمد علی نے 16001 ووٹ حاصل کیے۔پی پی 284 لیہ پانچ سے آزاد امیدوار سید رفاقت علی گیلانی 22012 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار ہاشم حسین 13102 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔پی پی 246 بہاولپور ٹو سے پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار سمیع اللہ چودھری 40780 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار 24413 ووٹ حاصل کر سکے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 155 ملتان ٹو سے ملک محمد عامر ڈوگر 88567 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگ کے امیدوار محمد طارق رشید 71456 ووٹ حاصل کر سکیقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 106 فیصل آباد سے تحریک انصاف کے امیدوار نثار احمد 44437 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے جبکہ ان کے مد مقابل ن لیگ کے امیدوار رانا ثنااللہ 43838 ووٹ حاصل کر کے شکست سے دوچار ہوئے۔راولپنڈی کے حلقہ این اے 62 کے تمام 353 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ایک لاکھ 17 ہزار 718 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے دانیال چوہدری 91 ہزار 312 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ این اے 93 خوشاب کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے مطابق تحریک انصاف کے عمر اسلم اعوان ایک لاکھ 448 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کی سمیرا ملک 70 ہزار 401 ووٹ لے سکیں۔ این اے 53 اسلام آباد کے غیر سرکاری، غیرحتمی نتیجے کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان 92 ہزار 891 ووٹ لے کرکامیاب رہے جبکہ ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی 44 ہزار 314 ووٹ حاصل کرسکے۔ این اے 96 میانوالی کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے امجد علی خان 1 لاکھ 56 ہزار 65 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن)کے حمیر حیات خان 54 ہزار 179 ووٹ حاصل کر سکے۔این اے 93 خوشاب کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے مطابق تحریک انصاف کے عمر اسلم اعوان ایک لاکھ 448 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کی سمیرا ملک 70 ہزار 401 ووٹ لے سکیں۔این اے 120 شیخوپورہ کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے رانا تنویر حسین 99 ہزار 674 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ تحریک انصاف کے علی اصغر منڈا 74 ہزار 165 حاصل کر سکے۔پی پی 23 چکوال کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے سردار آفتاب اکبر خان 77 ہزار 949 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ تحریک لبیک کے تنویر حسین 15 ہزار 783 ووٹ حاصل کر سکے۔حلقہ پی پی 173 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے سرفراز حسن 69 ہزار 686 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار عرفان شفیع کھوکھر 27 ہزار 644 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 118 ننکانہ صاحب کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے بریگیڈئر (ر)اعجاز شاہ 63 ہزار 982 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن)کی شذرہ منصب علی 60 ہزار 769 ووٹ حاصل کر سکی۔پی پی 289 ڈیرہ غازی خان کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار محمد حنیف 35 ہزار 389 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ تحریک انصاف کی شاہینہ کریم 18 ہزار 498 ووٹ حاصل کر سکی۔این اے 208 خیرپور کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ 83 ہزار 121 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ جی ڈی اے کے سید غوث علی شاہ 26 ہزار 145 ووٹ لے سکے۔پی ایس 36 نوشہروفیروز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ جی ڈی اے کے عارف مصطفی جتوئی 47 ہزار 332 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ضیا الحسن 45 ہزار 966 ووٹ حاصل کر سکے۔این اے 6 لوئر دیر کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے محبوب شاہ 54 ہزار 723 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ متحدہ مجلس عمل کے مولانا اسد اللہ 31 ہزار 404 ووٹ حاصل کر سکے۔راولپنڈی سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 13 کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے حاجی امجد محمود 39824 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ ن لیگ کے سردار افضل 12505 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 41 ہری پور کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے ارشد ایوب خان 39 ہزار 775 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن)کے راجہ فیصل 25 ہزار 774 ووٹ حاصل کر سکے۔پی پی 231 وہاڑی کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے عرفان عقیل دولتانہ 17 ہزار 116 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ تحریک انصاف کے اسحاق خاکوانی 16 ہزار 96 ووٹ حاصل کر سکے این اے 77 نارووال کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی مہناز اکبر عزیز 1 لاکھ 11 ہزار 216 ووٹ لے کر کامیاب رہی جبکہ آزاد امیدوار طارق انیس 61 ہزار 918 ووٹ حاصل کر سکے۔پنجاب اسمبلی کے حلقے 173 بہاولپور کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے نجیب الدین اویسی 79 ہزار 200 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ تحریک انصاف کی خدیجہ وارن 50 ہزار 420 ووٹ حاصل کر سکی۔قومی اسمبلی کے حلقے 170 بہاولپور کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے فاروق اعظم 84 ہزار 355 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ(ن) کے بلیغ الرحمن 74 ہزار 298 ووٹ حاصل کر سکے۔پنجاب اسمبلی کے حلقے 254 بہاولپور کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے افتخار حسین 36 ہزار 644 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پیپلزپارٹی کے عامر علی شاہ 27 ہزار 403 ووٹ حاصل کر سکے۔این اے 215 سانگھڑ کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جی ڈی اے کے حاجی خدا بخش 47 ہزار 262 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے نوید ڈیرو 34 ہزار 80 ووٹ حاصل کر سکے۔پی کے 50 مردان کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے محمد عاطف 25 ہزار 807 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ اے این پی کے محمد ہارون خان 11 ہزار 739 ووٹ حاصل کر سکے۔پنجاب اسمبلی کے حلقے 138 شیخوپورہ کے مکمل غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن)عبدالرئوف 34 ہزار 474 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے اشفاق ورک 21 ہزار 87 ووٹ حاصل کر سکے۔پی کے 61 نوشہرہ کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے پرویز خٹک 20 ہزار 647 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ اے این پی کے پرویز احمد خان 16 ہزار 54 ووٹ حاصل کر سکے۔قومی اسمبلی کے حلقے 158 شجاع آباد کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے ابراہیم خان 83 ہزار 297 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی 73 ہزار 985 ووٹ حاصل کر سکے۔پی کے 70 پشاور کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے شاہ فرمان 15 ہزار 404 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ اے این پی کے خوش دل خان 15 ہزار 357 ووٹ حاصل کر سکے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 61 کے تمام 299 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے عامر کیانی ایک لاکھ 5 ہزار ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے مخالف امیدوار ابرا احمد 60 ہزار125 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پنجاب اسمبلی کے حلقے 199 ساہیوال کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے نوید اسلم 41 ہزار 660 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے ارشاد حسین 28 ہزار 124 ووٹ حاصل کر سکے۔قومی اسمبلی کے حلقے 160 لودھراں کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے عبدالرحمان خان کانجو ایک لاکھ 25 ہزار 740 ووٹ لیکرکامیاب رہے جبکہ تحریک انصاف کے محمد اخترخان کانجو ایک لاکھ 15 ہزار 321 ووٹ حاصل کرسکے۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 2 سوات کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آ ئی کے حیدر علی خاں 47 ہزار 17 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیر مقام 33 ہزار 87 ووٹ حاصل کرسکے۔پی ایس 45 سانگھڑ کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے شاہد تھیم 43 ہزار 790 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جی ڈی اے کے محمد رنجش 38 ہزار 742 ووٹ لے سکے۔سابق وزیر داخلہ چودھری نثار آبائی حلقے سے بھی ہار گئے، این اے 59 کے 299 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے غلام سرور 89 ہزار 55 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار چوہدری نثار 66 ہزار 369 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔


شیئر

Related stories