پاکستانی ​صدر نے انتخابات سے متعلق شکایات سننے کیلئے بنچوں کی تعداد میں اضافہ کا آرڈیننس جاری کردیا

2018-07-28 16:44:31
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 اسلام آباد (آئی این پی )پاکستانی صدرممنون حسین نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا ایک آرڈیننس جاری کیاہے جس میں انتخابات سے متعلق شکایات اور اپیلیں سننے کیلئے بنچوں کی تعداد میں اضافہ کیاگیاہے۔اس آرڈیننس کے تحت الیکشن کمیشن ایکٹ2017 کی دفعہ چھ میں ترمیم کی گئی ہے جس میں الیکشن کمیشن کواجازت دی گئی ہے کہ وہ شکایات اوراپیلوں کوجلدازجلدنمٹانے کیلئے تین یاتین سے زائد ارکان پرمشتمل مزید بنچ تشکیل دے سکتاہے۔اس ترمیم کامقصد انتخابات سے متعلق شکایات اوراپیلوں کوجلدازجلدنمٹاناہے۔


شیئر

Related stories