​برطانیہ کی جمہوری خوشحال مستقبل کیلئے پاکستان کواپنی حمایت کی یقین دہانی

2018-07-28 16:45:09
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

   لندن (آئی این پی ) برطانوی وزیرخارجہ نے کہاہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کاانعقاد جمہوریت کے تسلسل کیلئے بڑی اہمیت کاحامل ہے۔لندن میں ایک بیان میں انہوں نے حالیہ حملے میں جاں بحق افراد کیلئے دلی تعزیت کی اور کہاکہ پاکستان کے عوام نے ثابت کیاہے کہ وہ دہشت گردوں کے سامنے ہرگزنہیں جھکیں گے جو ملک میں جمہوری عمل کونقصان پہنچاناچاہتے ہیں۔برطانوی وزیرخارجہ نے کہاکہ برطانیہ نئی وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکرکام جاری رکھنے کاخواہاں ہے۔انہوں نے پاکستانی عوام کے محفوظ اور خوشحال مستقبل کی تعمیر کیلئے برطانیہ کے تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے کروڑوں ووٹرز کومبارکباد دی جنہوں نے انتخابات میں حق رائے دہی استعمال کیا اور کہاکہ جناح کے روادارانہ اور جمہوری پاکستان کے تصور کو ایک مستحکم اورخوشحال معاشرے کی تعمیر میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔


شیئر

Related stories