​عمران کی قیادت میں پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں متاثر کن کامیابی حاصل کی ہے، نیو یارک ٹائمز

2018-07-29 18:35:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد(آئی این پی ) معروف امریکی اخبار   نیو یارک ٹائمز نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران کی انتخابات میں متاثر کن کامیابی کو سراہتے ہوئے امریکا ، چین اور بھارت پر زور دیا ہے کہ پاکستان میں اصلاحات کیلئے آسانیاں پیدا کریں ۔ اپنے اداریے میں نیو یارک ٹائمز نے لکھا کے عمران کا بنیادی ایجنڈا پاکستان اصلاحات اور گورننس کی بہتری ہے تاکہ ملک میں سرگرم مختلف گروہوں کو سہولیات فراہم کرنے والے نیٹ ورکس کے سرپرستوں کا خاتمہ کیا جاسکے ۔ اخبار کے مطابق پاکستان جیسے مسائل سے دو چار اور کرپشن زدہ ملک میں ایک کرشماتی قیادت ہی عوام کی خواہشات پر پورا اتر سکتی ہے اور عمران خان کو اس حوالے سے مختلف سمتوں میں کام کرنا ہوگا۔


شیئر

Related stories