​الیکشن کمیشن نے دھاندلی کی شکایات کیلئے عذرداری ٹربیونلز تشکیل دینے کی منظوری دیدی

2018-07-29 18:36:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کے الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 میں دھاندلی یا بے ضابطگیوں کی شکایات کی سماعت کے لئے عذرداری ٹربیونلز تشکیل دینے کی منظوری دے دی، ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے عذرداری ٹربیونلز بنائے جائیں گے، الیکشن کمیشن آئندہ چند روز تک عذرداری ٹربیونلز کا نوٹیفکیشن  جاری کردے گا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابات 2018 میں دھاندلی اور بے ضابطگیوں کی شکایات کے لئے ہائی کورٹس کے سابق ججز پر مشتمل عذرداری ٹربیونلز لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے عذرداری ٹربیونلز کیلئے ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ ججز لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس کے لئے ہائی کورٹس سے ریٹائرڈ ججز کے نام ما نگ لئے ہیں۔ ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے عذرداری ٹربیونلز بنائے جائیں گے جہاں دھاندلی یا بے ضابطگیوں کی شکایات دائر کی جاسکیں گی، اس حوالے سے الیکشن کمیشن آئندہ چند روز تک عذرداری ٹربیونلز کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردے گا۔

الیکشن کمیشن  پاکستان نے کہاہے کہ عام انتخابات کاانعقاد آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انداز میں ہوا ہے جس کوعالمی مبصرین نے بھی سراہاہے۔اسلا م آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہاکہ کمیشن چند سیاسی جماعتوں کے دبائو میں نہیں آئے گا۔ترجمان نے کہاکہ عالمی اداروں اورمبصرین نے انتخابات کو شفاف قراردیاہے۔انہوں نے مزید کہاکہ انتخابات کو عالمی سطح پرسراہااورقبول کیاگیاہے۔الیکشن کمیشن کے ترجمان نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوں کی طرف سے کمیشن پر لگائے گئے الزامات مسترد کردیئے۔


شیئر

Related stories