عمران خان 11 اگست کو وزیراعظم کے عہدے کاحلف اٹھائیں گے

2018-07-30 15:23:11
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


عمران خان 11 اگست کو   وزیراعظم کے عہدے کاحلف اٹھائیں گے

عمران خان 11 اگست کو   وزیراعظم کے عہدے کاحلف اٹھائیں گے


 اسلام آباد (آئی این پی )  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 11 اگست کو   وزیراعظم کے عہدے کاحلف اٹھائیں گے۔اسلام آباد میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے وائے نئے منتخب ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی کے عہدے کیلئے حتمی امیدوار کے نام کااعلان بہت جلد کردیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلی کی نامزدگی کافیصلہ صوبے کے عوام کے بہترین مفاد میں کیاجائے گا۔انہو ں نے کہاکہ اندرون سندھ سے غربت کاخاتمہ تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہوگی۔عمران خان نے کہاکہ وہ اگلے مہینے کی گیارہ تاریخ کو وزیراعظم کے عہدے کاحلف اٹھائیں گے۔


شیئر

Related stories