​متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں عام انتخابات کے کامیاب انعقاد کاخیرمقدم

2018-07-30 15:24:57
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 دبئی (آئی این پی ) متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں عام انتخابات کے کامیاب انعقاد کاخیرمقدم کیا ہے جس میں بڑے پیمانے پررائے دہندگان کے ووٹ ڈالنے کی شرح دیکھی گئی ہے۔ایک بیان میں متحدہ عرب امارات کی خارجہ امور اورعالمی تعاون کی وزارت نے امیدظاہر کی ہے کہ قریبی دوستانہ اورتاریخی تعلقات کے تناظر میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔بیان میں کہاگیا ہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کی نئی حکومت کی کامیابی اورتمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔


شیئر

Related stories