پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،عمران خان

2018-07-31 15:25:42
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ وہ بنی گالہ اسلام آباد میں پاکستان میں چین کے سفیر  یا ئو جنگ  سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان غربت کے خاتمے اورقابل تجدید توانائی کی بہتری میں چین کے تجربات سے استفادہ کرے گا۔اس موقع پر چین کے سفیر نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی طرف سے انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کومبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ چین قانون کی بالادستی اور اصلاحات کیلئے تحریک انصاف کے ویژن کی حمایت کرتا ہے اور معیشت کے استحکام کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

شیئر

Related stories