بنی گالہ میں عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے انتظامات مکمل

2018-08-01 16:14:35
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد(آئی این پی )  ضلعی انتظامیہ نے بنی گالہ میں متوقع وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی اقدامات کو حتمی شکل دے دی ،عمران خان رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں وزارت عظمی کا حلف اٹھائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بنی گالہ میں متوقع وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات مکمل کرلیے ہیں، سیاسی گہما گہمی میں کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں ایک ایمبولینس اور ایک فائر بریگیڈ کی گاڑی بنی گالہ پہنچا دی گئی ہے۔اس کے علاوہ سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لئے بنی گالہ ہاس کے اطراف سرچ لائٹس بھی لگادی گئی ہیں۔ سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن حکام کو بھی انتظامات سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عمران خان رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں وزارت عظمی کا حلف اٹھائیں گے۔


شیئر

Related stories