​ترک صدر کی عمران خان کو مبارک باد، پاک ترک تعلقات کا نیا دور شروع کرنے پر اتفاق

2018-08-01 16:15:06
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 اسلام آباد (آئی این پی ) الیکشن جیتنے پر ترک صدر طیب اردوگان نے عمران خان کو فون پر مبارک باد دی  اور آئندہ حکومت کیلئے نیک تمنا ئو ں کا اظہار کیا، جب کہ عمران خان نے پاک ترک تعلقات کے نئے دور کے آغاز پر اتفاق کیا۔ د تفصیلات کے مطابق  عالمی رہنماں کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین کو مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔ترک صدر نے ٹیلی فون کرکے عمران خان تک اپنی نیک خواہشات پہنچائیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے مبارکباد پر ترک صدرکا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنما ئو ں کی جانب سے پاک ترک تعلقات کے نئے دور کے آغاز پر بھی اتفاق کیا گیا۔


شیئر

Related stories