پاکستان برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،عمران خان

2018-08-02 15:55:34
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمرا ن خان نے منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی گئی پاکستان کی دولت واپس لانے کے اپنی پارٹی کے عزم کااعادہ کیاہے۔وہ پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے بنی گالہ اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اورانتخابات میں ان کی جماعت کی کامیابی پرمبارکباد دی۔عمران خان نے کہاکہ پاکستان، برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہاائی اہمیت دیتا ہے کیونکہ بڑی تعداد میں پاکستانی برطانیہ میں مقیم ہیں۔آئندہ حکومت کیلئے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے خطاب پربرطانیہ میں مثبت خیالات کااظہار کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ برطانوی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیلئے تیارہے۔انہوں نے کہاکہ برطانیہ میں عالمی تعاون کامحکمہ بائیس لاکھ بچوں کے سکولوں میں اندراج کیلئے پاکستان کی مدد کرے گا۔


شیئر

Related stories