​نئی حکومت ترجیحی بنیاد پر اقتصادی راہداری پر کام جاری رکھے گی،سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ

2018-08-02 15:56:01
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان کے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہاہے کہ نئی حکومت ترجیحی بنیاد پر چین پاکستان اقتصادی راہداری پر کام جاری رکھے گی۔چینی  ذرائع ابلاغ کے ایک وفد سے نے اسلام آباد میں وزارت خارجہ کا دورہ کیا۔ اس موقع  پر سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ پاکستان میں جو بھی اقتدار میں آتا ہے وہ ایک اہم منصوبے کی حیثیت سے چین پاکستان اقتصادی راہداری پر کام جاری رکھنے کا واضح عزم رکھتا ہے کیونکہ اس سے پاکستان کے عوام کیلئے مشترکہ ثمرات اورخوشحالی آئے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نہ صرف دونوں ملکوں کے درمیان ایک اہم منصوبہ ہے بلکہ اس منصوبے سے پورے خطے کی ترقی میں مدد ملے گی۔


شیئر

Related stories