کراچی میں عید قرباں کیلئے مویشی منڈی سجنا شروع،70 ہزار سے زائد جانورپہنچ گئے

2018-08-05 16:50:54
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

کراچی (آئی این پی )  سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے کراچی میں مویشی منڈی سجنا شروع ہو گئی ، اب تک 70 ہزار سے زائد جانور کراچی  مویشی منڈی پہنچ گئے ، منڈی میں 800 ایکٹر اراضی پر مشتمل 24 بلاکس میں تقسیم ہے ، فی گائے کی داخلہ فیس 1400 روپے اور فی بکرا 800 روپے وصول کئے جارہے ہیں  ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی مویشی منڈی کراچی کے سپرہائی وے پر تیار ہو گئی  ہے  جہاں پر مویشیوں کی اندرون ملک سے دھڑا دھڑ ا مد جاری ہے۔ جانوروں کی طبی صورتحال کی بہتری کے لئے محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سیکیمپس بھی لگا گئے ہیں۔عید قرباں کے لئے کراچی کی مویشی منڈی میں 70 ہزار سے زائد جانور لائے جاچکے ہیں بیوپاری جتن اور اپنی کاوشوں سے مویشی منڈی میں جا نور تو لے آئے ہیں اور اب گاہکوں کے منتظر ہیں تاکہ جلداز جلد ان کا مال بک سکے اور وہ عید بھی اپنوں کے ساتھ منا سکیں ۔

شیئر

Related stories