ملک بھر میں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منانے کی تیاریاں جاری

2018-08-06 19:23:25
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد / لاہور (آئی این پی )پاکستان  میں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منانے کے لئے تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ، جھنڈیوں، قومی پرچموں، بینرز، بیجز اور  قومی ہیروز کی تصویریں فروخت کرنے کے لئے سٹالز قائم ،لاہور آرٹس کونسل نے  جدوجہد آزادی کو اجاگر کرنے کے لئے فلوٹ کی  تیار ی  شروع  کر دی ،یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے اہم عمارتوں پر پرچم لہرائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق  ملک بھر میں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منانے کے لئے تیاریاں بھرپور انداز میں جاری  ہیں ۔ جھنڈیوں، قومی پرچموں، بینرز، بیجز اور برصغیر کے مسلمانوں کے لئے مشترکہ ہدف کے حصول کے لئے دن رات محنت کرنے والے قومی ہیروز کی تصویریں فروخت کرنے کے لئے سٹالز قائم کردئیے گئے ہیں۔ صوبائی اور ضلعی حکومتوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں اور آرٹس کونسلوں نے یوم آزادی کے حوالے سے کئی پروگرام ترتیب دئیے ہیں۔لاہور آرٹس کونسل جدوجہد آزادی کو اجاگر کرنے کے لئے فلوٹ تیار کررہی ہے جو تحریک پاکستان سے متعلقہ مختلف واقعات کواجاگر کرنے کے لئے 14 اگست کو شہر کی مختلف شاہراہوں سے گزرے گا۔ اسی وقت حکومت نے اہم عمارتوں اور یاد گاروں کو سجانے کے انتظامات بھی کررکھے ہیں۔ یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے اہم عمارتوں پر پرچم لہرائے جائیں گے۔

شیئر

Related stories